اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عید پر حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عید الاضحی پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر 31اگست سے 5ستمبر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی سے متعلق اعدادوشمار بھی مانگ لئے گئے ہیں۔