بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’تبلیغی جماعت سوگ میں ڈوب گئی‘‘ چنیوٹ مسجد حملے میں جاں بحق ہونیوالے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کا قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا کارکن بھی دم توڑ گیا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے موضع عاصیاں میں تبلیغی جماعت کی طرف سے ایک جماعت کی تشکیل کی گئی تھی جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ واقعہ سے ایک دن قبل ایک مقامی شخص اکرام نے تبلیغی جماعت کے افراد سے دینی مسئلے پر بحث کی ۔ بحث کے دوران اکرام شدید مشتعل نظر آیا تاہم اس وقت وہ

گھر چلا گیا مگر رات کے وقت اس نے کلہاڑی سے مسجد میں سوئے ہوئے تبلیغی جماعت کے ارکان پر حملہ کر دیا جس سے ولی الرحمان نامی شخص موقع پر ہی کلہاڑی کے واروں سےزندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عبداللہ نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں آج وہ تین دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر دم توڑ گیا ہے۔یوں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونےوالے تبلیغی جماعت کے ارکان کی تعداد 2ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…