بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ فیصلے سے ہنستا بستاپاکستان کہاں پہنچ گیا ؟نواز شریف کے بعد احسن اقبال بھی پھٹ پڑے

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی کھیل کھیلنے والے ملک کی اقتصادی ترقی روکتے ہیں۔حکومت نے پاناما کیس کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد توکیا ہے لیکن اس فیصلے سے ملکی معیشت کو 14 ارب ڈالر کا نقصان ہو ا ہے۔ہنسے بستے پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے لڑھکنے پر مجبور کر دیا گیا۔

ملک میں سیاسی بے یقینی سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔ ڈان لیکس کی انکوائری سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر کروائی۔ڈان لیکس اب قصہ پارینہ بن چکا ہے‘امریکی صدرٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ ملکر خطے میں قیام امن کے لئے کر دار ادا کرینگے۔امریکہ نے ہماری زمین اور فضا استعمال کی جس کے ہم نے امریکہ سے ابھی اربوں ڈالر لینے ہیں۔ سی ڈی اے کو اسلام آباد کی تمام کمرشل عمارتوں میں سیفٹی آلات نصب کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔وہ ہفتہ کو یہاں ایچ نائن سستے بازار میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور مئیر اسلام آباد شیخ انصر بھی موجود تھے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد نقصانات کا جائزہ لینا تھا۔ اگر سیف سٹی کے انتظامات نہ ہوتے تو بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا۔ واقعہ سے آتشزدگی سے متعلق حفاظتی انتظامات کمی کا احساس ہوا ہے۔ بازار میں آگ بجھانے والے آلات موجود ہونے چاہئیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں آگ پکڑنے والی بہت سی اشیاء تھیں جن سے زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ سی ڈی اے کمرشل پلازوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔ حفاظتی انتظامات میں غفلت سے نقصان بڑھ جاتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا

کہ ڈان لیکس کے معاملے پر عسکری اور سول قیادت نے مل کر انکوائری کی۔ دونوں اداروں کے اتفاق کے ساتھ وہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔ ہم مردہ گڑھے کھود کر ملک کو مزید کسی تنازع میں نہیں الجھانا چاہتے۔ اس وقت پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ پوری دنیا کو پتہ ہو کہ ہم متحد قوم ہیں۔ جو کوئی ہمیں اندرونی طو رپر تقسیم کرنا چاہتا ہے یا

آپس میں لڑانا چاہتا ہے ہمیں ان چیزوں سے بچتے ہوئے آئین اور قانون کے راستے پر آگے چلتے ہوئے آپس میں متحد ہو کر بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی دفعہ یہ بات کر چکا ہوں کہ پاکستان کے اردگرد بہت زیادہ سازشیں ہو رہی ہیں اور اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام ‘ سیاسی انتشار پھیلانا پاکستان کے مفاد سے کھیلنا ہے۔ صرف جے آئی ٹی بننے سے آج تک14

ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس کا بھی سوال پوچھنا چاہیے کہ 14 ارب ڈالر کس کا نقصان ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کتنے نئے فنڈز لانچ ہونے والے تھے جو رک گئے۔ و ہ سرمایہ کاری سیاسی بے یقینی سے رک گئی ہے۔ بلاشبہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اسلئے اس فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاکستانی قوم کوقیمت 14 ارب ڈالر ادا کرنی پڑی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم نے دو ٹوک الفاظ میں اس بیانئیے کو مسترد کیا کہ پاکستان نے اربوں ڈالر امریکہ سے لئے ہیں ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے مفاد میں ہے کیونکہ ہم پاکستان میں آگ اور خون نہیں دیکھنا چاہتے ۔ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں نفرت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں امریکہ نے ہمیں اربوں ڈالر ادا کرنے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اسلام آباد کے پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشنز بنائیں گے۔ تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے۔ پولیس ملازمین کو جدید خطوط پر تربیت دینے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ امن کمیٹیوں کو تھانوں کی سطح پر فعال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…