اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے مقدس مزارات کو بھی نہ بخشا،نذرانوں میں سے روزانہ کتنےکروڑ’’خاص لوگ‘‘لے جاتے ہیں؟افسوسناک انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ اوقاف سندھ کے زیرانتظام مزارات پر جعلی خادمین بھرتی کرنے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا، صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر زائرین کی خدمت کے لیے یومیہ اجرت پر مزدور بھرتی کرکے وقتی کام لیا گیا ، مگرسرکاری کا غذات میں خدام کے معاوضے کے نام پرکروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوۃ وعشر

کے اجلاس کے دوران اس وقت ہوا جب کمیٹی کی چیئرپرسن نصرت سحر عباسی اور دیگرارکان نے بزرگان دین کے مزارات پر زائرین کی جانب سے نذرانے کے طور پر دیے جانے والے فنڈز میں خورد برد کا معاملہ اٹھایا ۔ محکمہ اوقاف نے گزشتہ تین برس میں درگاہوں پر خدمت کے لیے بھرتی کیے گئے افراد کے نام پر دس کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے ، مگر جب کمیٹی نے محکمہ اوقاف سے بھرتی کردہ خدام کی فہرست طلب کی تو حکام فہرست پیش کرنے میں ناکام رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف سندھ نے خادمین کے بجائے روزانہ اجرت کی بنیاد پرمزدور بھرتی کرکے ان سے زائرین کی خدمت کا کام لیا ، لیکن سرکاری کاغذات میں 500 سے زائد خادمین کی بھرتی دکھا کر سرکاری خزانے کو دس کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ سرکاری بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کرنے اور کرپشن کے خلاف لب کشائی پر انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور خاموش ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیوں میں آنے والی نہیں ، سندھ حکومت کی کرپشن کا ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر پردہ چاک کرتی رہیں گی۔سیکریٹری زکواۃ و عشر ریاض احمد سومرو نے اجلاس کوبتایا کہ درگاہوں پر خادمین کی بھرتیاں وزیر اعلی سندھ کی اجازت سے کی جاتی ہیں۔ محکمے میں کوئی ملازم مستقل نہیں ہے اور محکمہ اوقاف کے ساڑھے سات سوملازمین کو مستقل کرنے کی ابھی باضابطہ منظوری نہیں دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…