زرداری اور نواز شریف کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے ایسی شخصیت متحرک ہو گئی کہ سب حیران رہ گئے، خفیہ ملاقاتیں، فیصلے

20  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زر د ا ری کے درمیان دوریاں ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ،جبکہ سابق صدر نے شریف برادران کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہو ئے میثا ق جمہوریت کیلئے کڑی شرائط رکھ دیں،ادھرسابق خاتون اول کلثوم نواز نے میثاق جمہوریت کی بحالی کیلئے لندن میں بھی کو ششیں تیز کردی ہیں

اور سابق ہائی کمشنر برطانیہ واجد شمس الحسن سے بھی انکی ملاقات کا امکان ہے، موجودہ صورتحال میں جہاں آصف زرداری قومی سیاسی منظر نا مے پر سب سے بھاری ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے لاہور بلاول ہاؤس میں سابق صدر سے خفیہ ملاقات کی تاکہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نئے میثاق جمہوریت کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جاسکے، ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) ان شرائط کو تسلیم کرلے تو ہم نواز شریف اور اس کے خاندان کی کشتی بھنور سے نکا لنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن شریف برادران کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں اور جب اختیار حاصل ہوتا ہے تو گریبان پکڑ لیتے ہیں ، ذرائع کے مطابق سابق صدر کی طرف سے18 ء کے الیکشن کے بعد صدارت اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مرضی کا وزیراعلیٰ بنانے کی شرط رکھی گئی ہے اوریہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ 2018 کے الیکشن تک آرٹیکل 62/63 کو نہ چھیڑا جائے اگر مسلم لیگ (ن) نئے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کرتی ہے تو پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق آرٹیکل 62/63 کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کرادے گی۔ مزید

برآں اگر احتساب عدالتیں نواز شریف اور ان کے بچوں کو سزائیں دے دیتی ہیں تو پیپلزپارٹی ایوان صدر سے ان کی سزاؤں کو بیک جنبش قلم اسی طرح ختم کردے گی،ادھر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں گٹھ جوڑ کیلئے لندن میں بھی سرگرمیاں جار ی ہیں،بیگم کلثوم نواز اور واجد شمس الحسن کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ تمام شرائط کو حتمی شکل دے کر پی پی پی سے ایک نئی محبت کا آغاز کیا جاسکے ۔ آصف زرداری

لاہور میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز کراچی روانہ ہوگئے تھے اب مولانا فضل الرہمن نواز شریف سے ملاقات کے بعد آصف زرداری سے دوبارہ نشست کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…