جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو کس جرم کی سزا ملی ہے؟چوہدری شجاعت نے بڑادعویٰ کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو مشکل میں ڈال دیا گیاہے ٗاگر مسلم لیگی دھڑے متحدہ نہیں ہوئے تو بہت نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ انتہائی اہم کیس ہے جس میں 14 لوگوں کو قتل کیاگیاہے ۔ماڈل ٹاؤن سانحہ نے قدرتی سزا نواز شریف کو دے دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت بدھ کو دوروزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔

مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری شجاعت نے کہاکہ سازشوں کی باتیں کرنے والوں کو اب بتادیناچاہئے کہ ان کے خلاف کونسی قوتیں سازشیں کررہی ہے ۔ملکی مفاد میں لیگی دھڑوں کو متحدہ کرنے نکلاہوں۔ سینئر اور نظریاتی لیگیوں کی بھی یہ خواہش ہے کہ ہم سب متحد ہوں لیکن کچھ لیگی ہمیشہ اس اتحاد میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔موجودہ صورتحال میں ہمیں آگے آناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو مشکل وقت میں ڈال دیاگیا ہے،موجودہ حالات میں ہمیں آگے آنا پڑا ہے اگر ہم موجودہ صورتحال میں آگے نہیں آئیں گے تو ملک مزید مشکلات میں پڑ جائے گا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں جبکہ سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشروف سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہواہے۔سابق صدر آصف علی زرداری سے اتحاد کے حوالے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں انتخابات جب ہوتے ہوئے دیکھائی دیں گے تو دیکھ لیں گے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ انتہائی اہم کیس ہے جس میں 14 لوگوں کو قتل کیاگیاہے ۔ماڈل ٹاؤن سانحہ نے قدرتی سزا نواز شریف کو دے دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…