یار اس کا چور سوئچ تو بند کرو۔۔شوکت بسرا فردوس عاشق اعوان کو کیا کچھ کہہ گئے۔۔ویڈیو لنک میں

  جمعہ‬‮ 11 اگست‬‮ 2017  |  17:21

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ جیسے سیاستدانوں نے سیاست میں گند ڈال رکھا ہے، پہلے زرداری کی خوشامدیں کرتی تھیں اب عمران خان کی کررہی ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں شوکت بسرا اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، پیپلزپارٹی رہنما کی کھری کھری باتوں پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی شدید سبکی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز

کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا اور پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پروگرام کے دوران جب شوکت بسرا کی بات کاٹ کر انہیں مینار پاکستان میں بڑا جلسہ نہ کرنے کا طعنہ مارا تو شوکت بسرا نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے لوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے سیاستدانوں کی وجہ سے سیاست میں گند پڑا ہوا ہے۔ پہلے آپ زرداری کی خوشامدیں کرتی تھیں اور اب آپ عمران خان کی کر رہی ہیں۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداریاں نہ نبھائیں۔ اس موقع پر جب فردوس عاشق اعوان نے اپنے روایتی انداز میں بولنا شروع کیا تو شوکت بسرا نے پروگرام کے اینکرز معروف صحافی صابر شاکر اور اینکر وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یار ! اس کا چور سوئچ تو بند کرو۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحـظہ کریں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا چیک ہے

میں نے ایک دن خواجہ صاحب سے پوچھا ’’ ہمارا نصیب اگر تحریر ہے تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟‘‘ وہ مسکرائے اور دیر تک میرے چہرے کی طرف دیکھتے رہے‘ یہ سوال زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں اٹھتا ہے اور یہ مدت تک پریشان رہتے ہیں‘ ہماری زندگی‘ ہماری موت‘ ہماری ترقی‘ ہماری خوش حالی‘ ....مزید پڑھئے‎