ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کی ریلی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر بینرز کس نے لگائے؟افسوسناک انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر جابجا آویزاں بینرز میئر اسلام آباد چیئرمین شیخ انصر عزیز کے حکم پر سرکاری (سی ڈی اے) ملازمین سے لگوائے جانے کا انکشاف، چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے آقا سابق وزیراعظم نوازشریف کو خوش کرنے کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سیاسی ریلی میں سرکاری ملازمین سے بینرز لگوائے ، مبینہ طور پر سیاسی پوسٹرز اور بینروں کی فیس بھی سی ڈی اے کے اکاؤنٹ میں نہیں جائے گی بلکہ یہ مفت میں لگائے گئے ہیں ۔

دو برے اداروں کا سربراہ ہونے کے ناطے میئر وچیئرمین سی ڈی اے نے خلاف قانون سیاسی ریلی میں سرکاری ذرائع استعمال کئے ۔ اکثر بینروں پر چیئرمین سی ڈی اے کی طرف سے باقاعدہ جملے درج تھے ۔ شیخ انصر عزیز کوئی سیاستدان یا ممبر اسمبلی نہیں بلکہ دو اہم قومی اداروں کے سربراہ ہیں ۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نکالی گئی سیاسی ریلی کے موقع پر میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے خلاف قانون سرکاری ذرائع کو اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا جو کہ جواب طلب ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…