اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’میں بہت جلد واپس آئوں گا اور۔۔‘‘ سابق آرمی چیف نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر ہر چیز کا سامنا خود کروں گا کسی کی مدد نہیں چاہیئے، ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے سارے دھڑے مل جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کراچی میں اے پی ایم ایل کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان آؤں گا، ملک کو نیا پاکستان بنانےکی ضرورت ہے، اے پی ایم ایل سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کرتی ہے، شہریوں کو سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کسی قومیت نہیں پورے پاکستان سے منسوب ہے، پاکستان کی حالت تشویشناک ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کاشہر ہے، اس سے متعلق خبریں دیکھ کرافسوس ہوتا ہے، ہمارے دورمیں کراچی میں ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے، یہاں اصل ترقی ہمارے دورمیں ہوئی۔چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے سارے دھڑے مل جائیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی صرف مہاجروں کا نہیں سب کا شہر ہے، مہاجر دھڑوں میں بکھر گئے ہیں، میں کسی دھڑے کےساتھ نہیں، میرے لئے ایم کیوایم پاکستان، لندن اور پی ایس پی سب برابرہیں، چاہتا ہوں سارے دھڑے مل جائیں۔انہوں نے کہا کہ قومیتیں آگےآ گئی ہیں،ملک پیچھے رہ گیا ہے، قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ صوبائیت کو ترجیح دی تو حماقت ہوگی، ہم نے صوبائیت کی سوچ نہ چھوڑی توترقی نہیں ہو سکتی، بھارت کے پاکستان سے متعلق خطرناک عزائم ہیں۔علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے میں گلوکار محمد علی شہکی نے ملی نغمہ گا کر شرکا کا جوش بڑھایا۔ جلسے سے اے پی ایم ایل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…