پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے بھی حراساں کیا گیا، نصرت سحر عباسی بھی بول پڑیں، افسوسناک انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے بھی حراساں کیا گیا، نصرت سحر عباسی بھی بول پڑیں، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی جو کہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حمزہ شہباز کا اگر عائشہ احد سے کوئی رشتہ نہیں ہے تو انہیں چاہیے کہ صاف انکار کر دیں، کسی خاتون کو پیشہ ور قرار دینا ٹھیک نہیں ہے، ہمارے ملک میں سیاست کے نام

پر غلط روایت قائم کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے حمزہ شہبازکی مبینہ بیوی کے خلاف الزام لگایا کہ یہ پیسوں کے لیے الزام لگا رہی ہے اور عائشہ احمد ایک پیشہ ور عورت ہے۔ نصرت سحر نے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاست میں جو کچھ خواتین کے ساتھ کیا جا رہا ہے اس کے بعد کوئی بھی اپنی بہن، بیٹی کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دے گا اور خواتین کردار سیاست میں کم ہو جائے گا، نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وہ خود بھی ہراساں ہو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس کا درد اور تکلیف کیا ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…