اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور لاہور روانگی سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال، نواز شریف کی گاڑی لاہور تک چوہدری نثار چلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چوہدری نثار نے نواز شریف کی براستہ سڑک لاہور روانگی کی تیاریوں سے متعلق انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی ریلی میں نواز شریف کی گاڑی چوہدری نثار چلا ئیں گے ۔ملاقات میں چوہدری نثار نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کی لاہور روانگی سے متعلق بھر پورتیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل ہیں ۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کو بتا یا کہ لوگ ان کا والہانہ استقبال کریں گے ۔