اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کا وزارت داخلہ سمیت کوئی بھی قلمدان سنبھالنے سے انکار، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار نے وزارت داخلہ سمیت کسی بھی وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کووزارت داخلہ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے
کہ کل شام حلف اٹھانے کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج صبح نواز شریف سے ملاقات کیلئے مری پہنچے ہیں جہاں ان کی وفاقی کابینہ کے ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے تاہم کوئی بھی نام ابھی تک واضح طور پر سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نواز شریف کی کابینہ میں بطور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں اور نواز شریف کے نہایت قریب سمجھے جاتے ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ جب نواز شریف کے پاس آرمی چیف کے نام کی منظوری کیلئے فہرست آئی تھی تو اس میں راحیل شریف کا بھی نام تھا جس پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے نواز شریف کو راحیل شریف کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نواز شریف کی کابینہ میں بطور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں اور نواز شریف کے نہایت قریب سمجھے جاتے ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ جب نواز شریف کے پاس آرمی چیف کے نام کی منظوری کیلئے فہرست آئی تھی تو اس میں راحیل شریف کا بھی نام تھا جس پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے نواز شریف کو راحیل شریف کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا