اسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کے عہدے پر متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہوگئیں، آج دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ملاقات
کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ نے انہیں جانے سے روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان کی اکثریت پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شیخ رشید کو ووٹ دینے سے گریزاں ہیں ، ممبران کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان اخلاقیات سے عاری ہیں، جو زبان سابق صدر زرداری کے خلاف استعمال کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ہونے والا متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کے عہدے پر متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔وزارت عظمی کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الہی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پا، شیخ صلاح الدین اور شیریں رحمان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماں سے سوال کیا کہ کیا ایک امیدوار پر اتفاق ہوجائے گا یا اختلاف برقرار رہیں گے اور اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آئیں گے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے سوال کا جواب دینے سے
گریز کیا جب کہ شیخ رشید نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔اپوزیشن رہنماں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے
استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ نے انہیں جانے سے روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے اپوزیشن میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے، انشا اللہ اپوزیشن کو اکٹھا رکھیں گے، عوامی مسلم لیگ ایک جماعت ہے اور شیخ رشید اس کے امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے شیخ رشید جب کہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔