اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز خٹک مشکلات میں گھر گئے، خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن نے قائد ایوان کی تبدیلی کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی، دوسری جانب ناراض پی ٹی آئی اراکین نے نوشہرہ میں اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں قائد ایوان
کی تبدیلی کیلئے ریکوزیشن بھی جمع کروا دی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے نوشہرہ میں میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پرویز خٹک کی کابینہ کے دو اہم وزیر پہلے سے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے چکے ہیں جنہیں منانے نے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی سرگرم رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت نے قومی وطن پارٹی سے اتحاد بھی ختم کر دیا ہے جبکہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کسی بھی وقت اہم اقدامات اٹھا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے بھی اپنی پارٹی کی صوبائی قیادت کو اس حوالے سے اہم احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کی ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خیبرپختونخواہ میں حکومت کی تبدیلی بھی ایجنڈے میں شامل رہی ہے اور گرین سگنل ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمن خیبرپختونخواہ حکومت کی ان ہائوس تبدیلی کیلئے صوبائی قیادت کو اہم احکامات دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت نے قومی وطن پارٹی سے اتحاد بھی ختم کر دیا ہے جبکہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کسی بھی وقت اہم اقدامات اٹھا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے بھی اپنی پارٹی کی صوبائی قیادت کو اس حوالے سے اہم احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کی ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خیبرپختونخواہ میں حکومت کی تبدیلی بھی ایجنڈے میں شامل رہی ہے اور گرین سگنل ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمن خیبرپختونخواہ حکومت کی ان ہائوس تبدیلی کیلئے صوبائی قیادت کو اہم احکامات دے چکے ہیں