ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی نااہلی کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے جواب دینے سے پہلے ہی ان کی اہلیہ نے جواب دیدیا

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نااہلی کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے جواب دینے سے پہلے ہی ان کی اہلیہ نے جواب دیدیا، تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد شریک تھے، معروف قانون دان ایس ایم ظفر اس پروگرام میں ٹیلی فون کے ذریعے شریک ہوئے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے، اسی دوران پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے ایس ایم ظفر سے سوال پوچھا کہ آپ کو فیصلہ پڑھ کر یہ سمجھ نہیں آیا کہ ان کی نااہلی کتنے سال

کی ہے اور آئندہ الیکشن میں وہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور ریٹرننگ آفیسر ان کو قبول کر لے تو آپ کے خیال میں وہ نااہل نہیں رہیں گے، کاشف عباسی ابھی جواب کے منتظر تھے کہ ایس ایم ظفر کی بجائے اچانک ان کی اہلیہ کی آواز سنائی دی جو کہہ رہی تھیں کہ تم کیوں اسے بچنے کا راستہ دکھا رہے ہو۔ ان کی اہلیہ کی آواز آنے وجہ سے پروگرام میں بیٹھے تمام افراد دنگ رہ گئے اور ایسا لگا کہ کاشف عباسی نے ان کی بات سن لی ہو جنہوں نے چہرہ نیچے کرکے اپنی ہنسی کو کنٹرول کیا، جب کہ اس امر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس ایم ظفر نے پوچھے گئے سوال کا جواب دیے بغیر ہی رابطہ منقطع کر دیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…