جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی نااہلی،شہبازشریف نے سرپرائز دیدیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ نہیں اقامہ پر نواز شریف نا اہل، ن لیگ Victumکارڈ کھیلنے کیلئے تیار، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے بجائے پنجاب کی وزارت اعلیٰ رکھیں گے، عام انتخابات 2018میں مسلم لیگ ن کو بہتر پوزیشن میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے زیر غور نہیں، نجی ٹی وی جیونیوز کی پانامہ فیصلے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی رائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کی پانامہ فیصلے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف صحافی و تجزیہ کارمنیب فاروق کا کہنا تھا کہ پانامہ نہیں بلکہ اقامہ پر نواز شریف نا اہل قرار دئیے گئے ہیں، ن لیگ Victumکارڈ کھیلنے کی کوشش کرے گی جبکہ پاکستان کے شہروں خصوصاََ صوبہ پنجاب کے شہروں میں پانامہ فیصلے کے حوالے سے ن لیگ کی پوزیشن میں فرق تو آسکتا ہے مگر کیونکہ پنجاب کی زیادہ آبادی دیہی ہے اور وہاں پانامہ کے حوالے سے کوئی ہلچل نہیں اور وہاں پر عام انتخابات 2018میں بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ منیب فاروق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نا اہل اور سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی امید نہیں کیونکہ پاکستان کی سیاست میں صوبہ پنجاب کا بہت اہم کردار ہے اور شہباز شریف کی خواہش ہو گی کہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہی رہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر نتائج دیتے ہوئے عام انتخابات 2018میں ن لیگ کو بہتر پوزیشن میں لا سکتے ہیں۔ ٹرانسمیشن میں میں شریک معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے اتحادیوں مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی کو بھی وزیر اعظم کے طور پر آگے نہیں لائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…