منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

لاہور، خود کش بمبار کا سہولت کار گرفتار

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)حساس اداروں نے فیروز پور روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث خود کش بمبار کے سہولت کار کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے فیروز پور روڈ بم دھماکے کے سہولت کار کی گرفتاری گزشتہ صبح کے وقت عمل میں آئی جہاں حساس اداروں کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں میں چھاپہ مار کر مبینہ سہولت کار کو گرفتار کیا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے قبل سہولت کار اور خود کش بمبار نے

علاقے کی ریکی کی اور کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں ہونے والے اینٹی تجاوزات آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کش بمبار کو جائے وقوعہ پر پہنچایا سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے جس نے اپنا کام شروع کر دیاواضح رہے کہ 24 جولائی کو پیر کے روز فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 25 سے زائد افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…