اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک )سیاسی اختلافات منظر عام پر نہ لانے کی یقین دہانی، چوہدری نـثار مان گئے، نجی ٹی وی ڈان نیوز نے سینئر لیگی عہدیدار کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ہائوس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں چوہدری نثار نے قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات کو
منظر عام نہ لانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ جبکہ شہباز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کے اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم جس میں اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں نے بھی چوہدری نـثار کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیراعظم کی تبدیلی کی صورت میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ مذکورہ لیگی عہدیدار کے مطابق چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں وزیر داخلہ کے علاوہ کسی اور وزیر کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے منصوبے پر نواز شریف سے اختلاف کیا تھا۔ چوہدری نثار کا موقف تھا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزراسے سینئر ہونے کی بناءپر وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے جبکہ چوہدری نـثار شہباز شریف کے حق میں بھی دستبردار ہونے کو تیار تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے چوہدری نـثار کے ساتھ مذاکرات پنجاب ہائوس میں تاحال جاری ہیں۔چوہدری نثار کا موقف تھا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزراسے سینئر ہونے کی بناءپر وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے جبکہ چوہدری نـثار شہباز شریف کے حق میں بھی دستبردار ہونے کو تیار تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے چوہدری نـثار کے ساتھ مذاکرات پنجاب ہائوس میں تاحال جاری ہیں۔