اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انـصاف کے خرم شیر زمان اور پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی خیرالنسا مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں۔
قراردادوں میں پانامہ جے آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکےلہٰذا فوری مستعفی ہو جائیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی تحقیقات میں وزیراعظم پر الزام ثابت ہو چکے، ملکی وقار کو قائم رکھنے کیلئے وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کیلئے عہدے کی قربانی دی، پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف جھوـٹے کیس بنائے گئے۔ وزیراعظم مالدیب کے دورے پر ہیں وہاں کے لوگ کیا سوچتے ہونگے؟نواز شریف ملکی وقار اور عزت کو مقدم رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی تحقیقات میں وزیراعظم پر الزام ثابت ہو چکے، ملکی وقار کو قائم رکھنے کیلئے وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کیلئے عہدے کی قربانی دی، پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف جھوـٹے کیس بنائے گئے۔ وزیراعظم مالدیب کے دورے پر ہیں وہاں کے لوگ کیا سوچتے ہونگے؟نواز شریف ملکی وقار اور عزت کو مقدم رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔