جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

’’نواز شریف کا استعفیٰ ‘‘ وزیر اعظم کے ترجمان نے تصدیق کر دی

datetime 25  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہائوس کے ترجمان مصدق ملک نے نواز نواز شریف کے استعفیٰ نہ دینے کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ 4,4سیٹیں رکھنے والی بونی جماعتوں کے کہنے پر استعفے کا جواز نہیں، چوہدری نثار وزیراعظم کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں،

وہ کابینہ یا پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں، چوہدری نثار علی خان کابینہ یا پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے وہ ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جو بات بھی کرتے ہیں وہ حکومت، وزیراعظم اور پارٹی کے مفاد میں کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب کا حق ہے۔ 4,4سیٹیں رکھنے والی بونی جماعتوں کے کہنے پر استعفے کا جواز نہیں بنتا، وزیراعظم نواز شریف کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ناموں کے سوال پر کہتا ہوں کہ تین ناموں پر اتفاق ہے، جن نئے ناموں پر اتفاق ہے وہ نواز شریف، نواز شریف،نواز شریف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…