اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاناما کے گرداب میں پھنسی شریف فیملی کیلئے اب تک کی سب سے بُری خبر،ایسا کام ہوگیا کہ کبھی سوچابھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدشریف خاندان کے خلاف تمام زیر التواءکیسز کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے ،اس سلسلے میں چیئرمین نیب اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملز میں سی پی ایل اے دائر کریںگے ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا ہے کیونکہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کو دوبارہ کھولنے کی بھی منظوری دی ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ شواہد ایف آئی اے اور نیب کی تفتیش کو تقویت دے رہے ہیں ،واضح رہے کہ نیب نے 179 کرپشن کے میگا کیسز کی تفتیش کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 جون 2017 ء رکھی تھی جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کیسز بھی شامل تھے لیکن یہ اپنا ہدف پورا نہیں کر سکی ۔