لاہور(آئی این پی) لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں شہید ہونیوالے شخص کے چھوٹے بچے کے رونے سے جنرل ہسپتال میں ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز جب فیر روز پور روڈ دھماکے میں شہید ہونیوالے ایک شخص کی لاش لائی گئی تو کچھ دیر بعد ایک خاتون اپنے بچے کے ہمراہ وہاں پہنچی اور بچے نے وہاں پر ’’ابوابو ابو میری بات سنے ‘‘
کہنااور رونا شروع کر دیا جس سے ہر آنکھ اشکبارہوگئی او ر وہاں موجود افراد بچے کو دلاستہ دیتے رہے ۔ لاہور میں ارفع کر یم ٹاور کے قر یب ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی۔ پولیس کے مطابق ،جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائے گی جسکے لیے متعلقہ محکمہ نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے اور اس سے دیکھاجائیگا کہ کیا دہشت گرد کی دہشت گردی کر نے سے پہلے یہاں سے کسی سے فون پر بات تو نہیں ہوئی ہے یا اس کو کوئی سہولت کار تو پہلے سے یہاں موجود نہیں تھا ۔ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں پولیس کے قر یب سے گزرنے والا رکشہ ڈرائیو بھی جاں بحق ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار جمع ہوئے تو میں نے سڑک کی دوسری طرف سے دیکھا کہ اسی دوران ایک رکشہ بھی انکے پاس سے گزاررہا تھا جو خود کش حملہ کا نشانہ بنا اور جب میں اس طرف آیا تو میں نے دیکھا کہ رکشہ ڈرائیو کی ایک ٹانگ اسکے جسم سے الگ ہو چکی اور میں نے اس کو دیکھا تو وہ دنیا سے جا چکا تھا ۔