منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثارمان گئے۔۔نواز شریف کی جان میں جان آگئی

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر چوہدری نثار علی خان کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے منا لیا ہے جبکہ چوہدری نـثار کوعسکری قیادت سے رابطے کا ٹاسک دیدیا گیا ، روزنامہ امت کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار ’’روزنامہ امت‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر

میاں شہباز شریف نے آخر کار چوہدری نـثار کو منا لیا ہے۔ چوہدری نثار کے مانتے ہی انہیں مقتدر اداروں سے رابطے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے جو کہ پہلے پنجاب کی اہم سیاسی شخصیت کو دیا گیا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔ اخبار رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے صورتحال خراب ہونے پر پنجاب کی اہم شخصیت نے اعلیٰ عسکری قیادت سے رابطے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اب یہ مشکل ٹاسک چوہدری نثار علی خان کو سونپا گیا ہے تاکہ حکمران جماعت کو کچھ ریلیف مل سکے۔ چوہدری نـثار کی جانب سے اس ٹاسک کو قبول کر لینے کے بعد وزیراعظم نے اطمینان بخش بیان جاری کیا ہے کہ فیصلے کے بعد مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی بننے کے بعد وزیراعظم اور ملک کی عسکری قیادت کے درمیان کھنچائو اور فاصلہ نـظر آرہا تھا واضح رہے کہ جون کے بعد سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوئی براہ راست ملاقات نہیں ہوئی ہے۔آخری بار آرمی چیف اور وزیراعظم دونوں کا ساتھ قطر معاملے پر سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر رہا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ جے آئی ٹی پر سکت حکومتی تنقید کے بعد 16جولائی کو آئی ایس پی آر کی جانب سے حکومتی وزرا کی بیان بازی کے نتیجے میں یہ وضاحت کی گئی کہ پانامہ کی تفتیش میں پاکستان آرمی کی کوئی براہ راست شرکت نہیں ہے۔ اسی وضاحت میں جے آئی ٹی میں موجود فوج کے خفیہ ادارے ایم آئی اور فوجی سربراہ کے زیر انتظام آئی ایس آئی نمائندوں کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…