اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جائے گی، نیب وکیل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران نیب وکیل چوہدری اکبر تارڑ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیب نے حدیبیہ پیپر ملزکیس دوبارہ کھولنے کیلئے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے
کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر پانامہ کیس بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے نیب وکیل سے کہا کہ وہ اس حوالے سے کب تحریری درخواست دے رہے ہیں جس پر نیب وکیل نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دیں گے۔واضح رہے کہ پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے اہم مواد کو شامل کیا گیا جس پر تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نےبھی بہت اعتراضات کئے ہیں اور اب نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے تو تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں جبکہ دوسری جانب شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیونکہ ہائیکورٹ اس کیس پر فیصلہ دے چکی ہے لہٰذا اس کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔ اب نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے تو تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں جبکہ دوسری جانب شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیونکہ ہائیکورٹ اس کیس پر فیصلہ دے چکی ہے لہٰذا اس کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا