بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی جائیداد کی ضبطگی ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 19  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، پولیس نے دونوں رہنماؤں کی جائیدد کی تفصیلات کے حصول کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی رجوع کرلیا، عدالت نے ملزمان کو کئی بار طلب کیا پیش نہ کرنے پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے ،

اب ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا جائے گا،کیس کی سماعت (آج) ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت (آج) جمعرات کو ہو گی۔ عدالت کی طرف سے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جس کے حصول کیلئے پولیس نے چیف کمشنر اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں سے متعلق جواب موصول ہو گیا ہے تاہم صوبائی حکومتوں نے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی ایف آئی آر تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان اور طاہر القادری سمیت ان کے پارٹی کارکنوں کے خلاف درج ہے اور عمران خان اور طاہر القادری عدالت کے طلب کرنے کے باوجودایک بار بھی پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے اور اب ان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…