شیخوپورہ(آئی این پی )ملک بھر میں آئل ٹینکر ز کے حادثات شہریوں کے سروں پر منڈلانے لگے،حالیہ آئل ٹینکرز کے حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوناانتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے اور سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ سانحہ بہاولپور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کے بعد آئل ٹینکرز کے درجن بھر کے قریب حادثات کے پیچھے کچھ اور وجہ تو نہیں؟ایسا کیسے ہوسکتاہے کہ عرصہ دراز سے آئل ٹینکرز کے ذریعے سپلائی جاری ہے لیکن اچانک مختصر وقت میں اتنی بڑی تعداد میں حادثات رونما ہوئے ہیں ۔
آئل ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے پراسرار حادثات کے پیچھے اصل وجوہات کیا ہیں اس بات کی تحقیق بھی اب ضروری ہوچکی ہے ،چند روز قبل سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر کے الٹنے کے واقعہ کے بعد گزشتہ روز بھی لاہور روڈ پر واقعہ ٹال پلازہ کے قریب بھی اچانک آئل ٹینکر اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر کی باڈی لیک ہوگئی اور آئل زمین پر بہنا شروع ہوگیا آئل ٹینکر اور ڈمپر میں تصادم کے کی کال سنتے ہی انچارج ریسکیو1122رانا محمد اعجاز فائرٹینڈرزاور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے حادثہ کی جگہ کو کاشن ٹیپ لگا کر محفوظ کرنے کے بعد زمین پر گرنے والے آئل کو تلف کرکے جائے حادثہ سے گاڑیوں کو ہٹاکر ٹریفک بحال کردی اس دوران پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارئے بھی جائے حادثہ پر موجود تھے پولیس نے ڈمپر اورآئل ٹینکرز میں ہونے والے تصادم کے حوالہ سے تفتیش شروع کردی ہے ریسکیوذرائع کے مطابق مذکورہ حادثہ میں کسی بھی کسی کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حادثہ میں کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔