اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصلہ حق میں آیا تو تسلیم کریں گے، ن لیگ کی حیرت انگیز حکمت عملی سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اگر ہمارے حق میں آیا تو ہم اسے تسلیم کریں گے اگر خلاف آیا تو اس پر عمل درآمد
ضرور کریں گے مگر اسے تسلیم ہرگز نہیں کریں گے، اس عدالتی فیصلے کو آمدہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے، رانا ثناء اللہ نے مشرف کے بارے میں کہا کہ پرویز مشرف کا کیس روٹین کے مطابق چل رہا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔