منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

64 برسوں کے دوران ملک میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد میں ہوا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) 2019 میں پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں ملک بن جائے گا جبکہ 2050 میں پاکستان 30 کروڑ سے زائد آبادی کا ملک بن جائے گا ۔پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.9 فیصد ہے جبکہ بھارت میں 1.5 فیصد ہے ملک میں 44 فیصد بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔پاکستان دنیا کے رقبہ کا 0.6 پر محیط ہے ۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان 1950 میں دنیا میں زیادہ آبادی کے 13 ویں نمبر پر تھا ۔ 2014 کے دوران دنیا کی آبادی میں 32 لاکھ 50 ہزار نفوس کے اضافے کے ساتھ چوتھے نمبر آ گیا ہے جبکہ 2015 میں آبادی کے حوالے سے دنیاکا چھٹا ملک بن گیا تھا اور اگر یہی رفتار جاری رہی تو 2019 میں پاکستان آبادی کے حوالے سے دنیا کا پانچو اں ملک بن جائے گا ۔ 1951 تا 2015 کے 64 برسوں کے دوران ملک میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد میں ہوا جہاں مذکورہ عرصہ کے دوران آباد میں مجمودی طور پر 1381فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ دوسرے نمبر پر بلوچستان رہا جہاں 64 سالوں میں آبادی میں 726 فیصد اضافہ ہوا ۔ سندھ میں 588 فیصد اضافہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ‘ کے پی کے 455 فیصد اضافہ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ‘ پنجاب کی آبادی میں 64 سالوں میں 383 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فاٹا میں 233 فیصد اضافہ ہوا ۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ ہی دنیا میں صاف پانی اور خوراک کی کمی واضح نظر آ رہی ہے اور دنیا میں روزانہ ہزارو ں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کو آؒ ادی پر کنٹرول کرنے کے لئے مثبت اقدامات کرنا ہوں گے ۔ورنہ آبادی اتنی بڑؑ ھ جائے گی کہ ایک عام فرد کو خوراک میسر ہونا مشکل ہو جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…