جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’رانا ثنااللہ کو 3 سال جیل۔۔‘‘ دھماکے دار بیان سامنے آ گیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا الزام جے آئی ٹی کے خلاف بہت ہی سنگین ہے۔ اگر یہ الزام غلط ہے تو انہیں اس پر 3 سال قید اور 5سال کی نااہلی کی سزاہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے

سریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور اختیارات سے بڑھ کر تفتیش کررہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کام نہیں کررہی، بلکہ اس کا مقصد صرف شریف خاندان کو نشانہ بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ہم نے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں جس انداز سے تحقیقات ہورہی ہیں اِس سے جے آئی ٹی خود اپنے آپ کو متنازع بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس پر الزام ہے اسی سے ہر بار سوالات اور ثبوت مانگے جارہے ہیں، یہ تحقیقات کا وہ فارمولا ہے جو دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہوتا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کو چاہیے کہ وہ لندن جاکر معلوم کرے کہ فلیٹس کس طرح سے بنائے گئے اور یہی وہ طریقہ کار ہے جس سے کچھ ثبوت مل سکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں رکھتی جب تک یہ عدالت میں نہیں پیش کی جائے گی، لہذا اصل فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ جن تحفظات کا اظہار ہم نے پہلے دن کیا تھا انہیں سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…