راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل صدیق ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شہید اہلکار کو 7 سے 8 گولیاں لگی ہیں ۔واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔