اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کااستعفیٰ ،وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ،، پیپلزپارٹی نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے جبکہ تحریک انصاف یوتھ ونگ نے بھی وزیراعظم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،پیپلزپارٹی نے ملتان میں کچہری چوک پرریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا ،

ریلی کی قیادت ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم،سابق ایم پی اے ڈاکٹرجاوید صدیقی نے کی جبکہ اس موقع پر میاں کامران مڑل،راؤ ساجدعلی ،اے ڈی ساجد،چوہدری یٰسین ودیگر بھی موجودتھے۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوں،پاناما لیکس شریف خاندان کی اصلیت سامنے لے آئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کے پاس اب عوامی عہدے پر رہنے کوئی جوازنہیں ہے۔ریلی میں پی ایس ایف اور پیپلزلائرزفورم کا وفد بھی شریک ہوا،پیپلزپارٹی کی گونوازگو تحریک کے تحت بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔تحریک انصاف یوتھ ونگ نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے ملتان کے علاقے تھانہ چوک میں ا حتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما امجد علی نے کی،مظاہرین نے گو نوازگو کے نعرے بھی لگائے،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے شریف خاندان کی عشروں پر محیط کرپشن اور بدعنوانیوں کو عیاں کردیا ہے۔وزیراعظم قوم کا مزید وقت ضائع کیے بغیر فی الفور استعفی دیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ وزیراعظم اب عوامی عہدے کے اہل نہیں رہے۔قوم بھی کرپٹ سیاستدانوں کو پہچان چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں انہیں مکمل طور پر مسترد کردے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف قوم کیلئے مسائل پیدا نہ کریں اور فی الفور استعفی دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔عوام کی نظریں اب عمران خان پر ہیں۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر نئے پاکستان کا خواب پورا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…