جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

خاتون اول کلثوم نوازکے اثاثوں میں حیرت انگیز اضافہ ،تہلکہ خیز انکشاف نے نوازشریف کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی

datetime 15  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے اثاثوں میں حیرت انگیز اضافہ، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے اثاثوںمیں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وزیراعظم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 1984-85میں 16لاکھ لیکن سال 1993میں یہی اثاثے 2کروڑ 86لاکھ تک جا پہنچے جبکہ اسی سال جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق بیگم کلثوم نواز

کی آمدن صرف دو لاکھ 79ہزار تھی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ نے اپنے جمع کروائے گئے گوشواروں میں چھانگلہ گلی میں ساڑھے چھ کروڑ کی جائیداد بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ سال 1997-98میں خاتون اول کے اثاثوں میں حیرت انگیز کمی آئی جو کہ دو کروڑ 76لاکھ تھی تاہم اس کمی سے متعلق گوشواروں میں تفصیل نہیں بتائی گئیں کہ یہ رقم کہاں خرچ کی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول کی چھانگلی گلی میں 75.63ملین کی جائیداد کو بھی ظاہر نہیں گیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…