منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کس ملک کے نائب صدر سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوششوں کے باوجود رابطہ نہیں ہو پا رہا؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نواز شریف نے یو اے ای کے اعلیٰ حکام سے فوری روابط کی خواہش ظاہر کردی۔باوثوق ذرائع کے مطابق 12 جولائی کو دفتر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں موجود سفارت خانے کو ایک خط لکھا گیا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے یو اے ای کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطوں کے لیے خواہش کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے اس خط کے مطابق وزیراعظم متحدہ امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بذریعہ ٹیلی فون رابطے کے خواہش مند ہیں۔سرکاری خط میں وزیر اعظم آفس کے تین لینڈ لائن نمبرز بھی درج ہیں جن کے ذریعے اماراتی حکام سے رابطہ کیا جائے گا جن میں 0092-51-9225403،0092-51-9221755، اور 0092-51-9225406 شامل ہیں ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ابوظہبی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پہلے بھی اماراتی نائب صدر و وزیر اعظم سے رابطہ کرانے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں تعینات ڈی جی مشرق وسطیٰ نے اماراتی نائب سفیر کو بلا کر انہیں ذاتی طور پر یہ خط حوالے کیا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی اماراتی اعلیٰ حکام سے رابطے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اس خواہش کا اظہار پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی طرف سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔10 جولائی کو جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی حتمی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز اور صاحبزادی مریم کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم وزیر اعظم نے رپورٹ کے تناظر میں مستعفی ہونے سے صاف انکار کردیا جبکہ وفاقی کابینہ نے ان کے اعلان کی توثیق بھی کر دی۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…