اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بری الزمہ قرار دے دیا، منی ٹریل کی عدم فراہمی حسین اور حسین نواز سے جوڑ دی گئی، کاروبار کی تمام ذمہ داریاں میاں محمد شریف ادا کرتے رہے جنہوں نے بیٹے کے بجائے پوتوں کو اثاثے منتقل کر دیئے ، نجی ٹی وی اور میڈیا رپورٹس میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں نواز شریف کو بری الزمہ قرار
دے دیا ہےجبکہ منی ٹریل کی عدم فراہمی حسن اور حسین نواز سے جوڑ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے سیاست میں آنے سے قبل ان کے والد میاں محمد شریف ہی کاروبار کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے جنہوں نے بیٹوں کے بجائے اپنے اثاثے پوتوں کو منتقل کئے جبکہ شریف خاندان، لندن ، دبئی ، جدہ اور قطر کی منی ٹریل فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی