پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جے آئی ٹی بہت بڑا ڈرامہ ہے جے آئی ٹی بند کمرے کے اندر کیا کررہی ہے؟ طاہر القادری حقیقت سامنے لے آئے‎

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے، جے آئی ٹی سمیت جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف ایک ڈرامہ ہے، جے آئی ٹی فرشتوں کی طرح کمرے میں بند بیٹھی ہے۔

نہ ان کی کسی نے شکل دیکھی ہے۔ نہ وہ کسی سے بات کرتے ہیں، اندر بیانات ہوتے ہیں یا نہیں یہ بھی کسی کو نہیں پتہ، نہ ہی کوئی مخالف وکیل یا فریق اندر جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اور۔ جے آئی ٹی والے اپنی زبان سے بھی کسی کو کچھ نہیں بتاتے۔ شریف خاندان کےلوگ اندر خود جاتے ہیں، اللہ ہی جانے کہ اندر ان کا بیڈ روم لگا ہوا ہے ، یا انہیں کھانا کھلایا جاتا ہے، اندرکیا پتہ ان کا عارضی رہائشی کمرہ بنایا ہوا ہے۔ یا وہ ٹی وی دیکھتے ہیں اور عزت و احترام کے ساتھ اندر بیٹھ کر باہر آ تے ہیں، ایک جو سکرپٹ لکھا ہوا ہوتا ہے جس کے مطابق باہر آکر وہ بیان دے دیتے ہیں۔ میڈیا والوں کو سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔ یہ بھی (ن) لیگ والے ہی بتاتے ہیں کہ ان سے سوالات ہوتے ہیں ، اور کسی کو کچھ پتہ ہی نہیں۔یہ ایک مکمل ڈرامہ ہے جس میں پوری قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ وہ لوگ رونے والے ہیں جو انصاف کے انتظار میں بیٹھے ہیں، کیونکہ انہیں انصاف نہیں ملنے والا۔ طاہر القادری نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ یہ قوم کے ساتھ ایک بھونڈا اور سنگین مذاق ہے جس میں الیکشن 2018 کی تیاری ہو رہی ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…