پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیپٹن صفدر نے عمران خان کی مبینہ بیٹی کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان دوسری بیٹیوں پر الزام لگاتے ہیں ٗ اپنی بیٹی ٹیریان کو بھی باپ کا سایہ فراہم کر نا چاہیے ٗ نواز شریف کو بارہ اکتوبر کا اقدام پاکستان کی خدمت سے نہیں روک سکا تو مخالفین کی چالیں بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔

بدھ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم نواز کی جے آئی ٹی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز کے دادا کا احتساب کیا گیا اور ان کے والد کا احتساب توغلام اسحاق کے دور سے شروع ہوا تھا ‘دور آمریت میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کڑا احتساب کیا گیا ہے تاہم ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز قائدا عظم کی ریاست کو بچانے کیلئے آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں اگر12اکتوبر کا اقدام انھیں پاکستان کی خدمت سے روک نہیں سکی تو مخالفین بھی سن لیں ان کی کوئی بھی چال کامیاب نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام تر دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا سکتے ہیں تو وہ ہر مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب وقت بتائے گا کہ ہم یہ تمام زیادتیاں ریاست کے لئے برداشت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم راہ حق پر ہیں ‘ہمیں پتہ ہیے ہم پر مشکلات آئیں گی لیکن ہم نے ثابت قدم رہ کر ہر مشکل کا مقابلہ کر کے سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف بیٹیوں کی عزتیں اچھالنی آتیں ہیں ‘انھیں اپنی بیٹی ٹیریان کو بھی باپ کا سایہ فراہم کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہمارا چھوٹا سا گھر ہے جس میں میں اور مریم نواز زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو بھی سوالات اٹھائے ہیں ان کا ریکارڈ سمیت جواب دیا ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…