اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کی پیشی ،وہ ہوا جس کا خدشہ تھا،اسلام آباد میں ہلچل،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے ، اڑھائی ہزار اہلکار اور افسران ڈیوٹیاں دیں گے ، ٹریفک کیلئے متبادل پلان جاری کردیا گیا ، دوسری طرف مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ،

کارکنان نے مریم نوازکے حق میں تحریروں والے بینرز اور پوسٹر بنوا لئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر مرتب کئے گئے سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ، اس پلان کے مطابق مجموعی طور پر اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار اور افسران ڈیوٹیاں دیں گے ۔ 4ایس پیز، 11ڈی ایس پیز اور 33انسپیکٹر سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ داری ہوں گے ۔ ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے ، پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے ۔ ٹریفک کا متبادل پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے اطرعاف کی تمام ملحقہ سڑکیں بند ہوں گی ۔ آئی ایٹ اور ایچ ایٹ کے درمیان کچنار پارک کو بھی عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ جگہ جگہ خاردار تاریں بچھائی گئی ہیں ۔عام افراد اور سماجی کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں سے مسلم لیگ کے کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جھنوی نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی بینرز اور پوسٹرز بنوائے ہیں ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی شاہراہوں پر بھی مریم نواز کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں ۔ کارکنان کو سیکٹر آئی ایٹ تک محدود رکھا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…