ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

میں نے یہ کام کیا ہی نہیں تھا۔۔! مجھے کون قتل کروانا چاہتاہے؟جمشید دستی کے انکشافات، حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 4  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ علاقے سے ہونے کے باعث ظلم ہو رہا ہے ، میں نے پانی نہیں کھولا ،ان کو غصہ بجٹ پر میرے احتجاج پرتھا ٗ مجھ پر ہاتھ ڈال کر دوسروں کو پیغام دیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد (ن )لیگ نے عدالتوں کو ماننا چھوڑ دیا ہے ۔

عمران ، شیخ رشید ، طاہر القادری سب تقاریر کر رہے ہیں تاہم حکومت صرف مجھ غریب کو ہی عبرت کا نشان بنا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے سزائے موت کے قیدیوں کی 4نمبر چکی میں رکھ کر بڑے بلب لگا کر ذہنی اذیت دی گئی ، جیل میں بچھو ، چوہے چھوڑے ، 6روزے پانی سے رکھے ہیں اور میرا 13کلو وزن کم ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ رات 2بجے ہوم سیکرٹری اٹھتا ہے ، ایڈیشنل سیکر ٹری کو میری جیل تبدیلی کے احکامات جار ی کر نا یاد آ جاتا ہے یہ صر ف مجھے نواز شریف کے سامنے احتجاج کرنے اور جوائنٹ سیشن میں ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر سزا دی گئی ہے تاہم مجھے اللہ نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے از خود نوٹس کے ذریعے دوبارہ زندگی دی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ تو مجھے پولیس مقابلے میں مروانا چاہتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ رات کو 2بجے غیر قانونی طور پر ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کیا گیا اور جیل سے غیرقانونی طورپرگرفتارکرکے جج کیسامنے پیش کیاگیامجھے گرفتاری کے بعد اگلے روز 2بجے سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا ، ڈسٹرکٹ جج مظفر گڑھ تحقیقات کر رہے ہیں اگر قصور وار ہوا تو مجھے چوک میں پھانسی دے دی جائے میں اپنی گرفتار ی پر سیاست نہیں کر رہا لیکن ن لیگ اپنے ماضی سے کچھ نہیں سیکھ سکی اور صرف غریبوں کو روند ڈالنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کرمجھے سرگودھا منتقل کیا گیا اور مجھے پر ایک تقریر کرنے پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری طرف طاقتور اور ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف تو کو ئی دفعات نہیں لگائی جا سکتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…