لاہور ( این این آئی) شالیمار کے علاقے میں 9 سالہ بچی ایمان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل اسکا 11 سالہ بھائی نکلا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز قبل شالیمار کے علاقے میں قتل ہونے والی 9 سالہ بچی ایمان کو اس کے بھائی عبدالرحمان نے معمولی جھگڑے پر گلے میں دوپٹہ ڈالا کر موت کے گھاٹ اتارا، جس کا عبدالرحمان نے اعتراف کرلیا
۔کرائم شوز شوق سے دیکھنے والے 11 سالہ عبد الرحمان نے قتل شاید منصوبہ بندی سے نہ کیا ہو لیکن واردات کو چھپانے کیلئے ذہن لڑایا اور خود کو زخمی کرکے معاملے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے خود کو شیشے کے گلاس سے زخمی کیا لیکن جب اسے لگا کہ اس سے زیادہ کٹ نہیں لگے پھر اس نے خود کو چھریاں مار کر زخمی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے ماں باپ کی علیحدگی ہونے کے بعد اپنے دادی، داد کے زیر سایہ پرورش پا رہے ہیں۔ قاتل نے قتل کے اگلے روز گھر سے بھاگنے کی کوشش بھی کی مگر پکڑا گیا۔