پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کل ایک شہزادی پیشی کیلئے جارہی ہے ، آج قانون کے سامنے امیر اور غریب ایک ہوگئے ،عمران خان

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب ہو رہا ہے ۔ عوام کی جدوجہد سے بااثر لوگوں کی تلاشی ہو رہی ہے ۔ چھوٹے چاروں کو پکڑنے سے نہیں بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کریں قوم تب ہی بنتی ہے جب خواتین اور مرد شانہ بشانہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہے ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ بچے صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرتے ہیں لاہور جہاں بجٹ کا 57 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے وہ بھی 60 سے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر کرے ۔ چترال میں صاف پانی کی 175 اسکیمیں ہیں ۔ 93 اسکیمیں تو اس سال بنی ہیں ڈی آئی خان اور کرک میں صاف پانی کی فراہمی کے اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بجلی بنائی جا رہی ہے وہ فرنس آئل سے بنتی ہے اور یہ آئل باہر سے امپورٹ کرنی پڑتی ہے جن کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور پھر ان قرضوں کی واپسی کے لئے آئی ایم ایف پر ٹیکس کی شڑائل لاگو کرتی ہے اور ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے ہمارے حکمران کرپشن کرنے کے لئے سستی بجلی نہیں بناتے سب سے سستی بجلی پانی سے بنتی ہے لیکن ہمارے حکمران اس پر توجہ نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی پراجیکٹ اے این پی والے کہتے ہیں کہ ہمارا ہے لیکن انہوں نے تو اس کا ٹھیکہ ہی کسی کو نہیں دیا تو پھر یہ ان کا کیسے ہو گیا انہوں نے کہا کہ پانامہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا ہمارے ملک میں ہر سال ایک ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے نواز اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہو گئے ہیں اگر یہ پیسہ نوجوانوں پر خرچ کیا جائے تو آج ملک سے روزگاری ختم ہو جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جدوجہد سے آج بڑے بڑے چوروں کا احتساب ہو رہا ہے موجودہ حکمران چوری کرتے ہیں اور پھر معصوم بن جاتے ہیں کل ایک شہزادی کو جے آئی ٹی نے بلایا تو یہ کہتے ہیں کہ اب ایک عورت سے سوال جواب پوچھیں گے انہیں نہیں پتا کہ بے نظیر کے ساتھ کیا ہوا تھا آج قانون کے سامنے امیر اور غریب ایک ہوگئے ہیں یہ ہے قانون کی بالادستی ہے یہ ہے نیا پاکستان ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…