وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے داڑھی رکھ لی

4  جولائی  2017

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے داڑھی رکھ لی۔ پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نئے روپ میں پیش ہوگئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز منگل کو چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو وہ داڑھی کے نئے روپ میں گاڑی سے باہر آئے اور ہاتھ کے اشارے سے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے اکیڈمی کے اندر چلے گئے

وزیر اعظم کے صاحبزادے اس سے قبل 5بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور ہر بار انہوں نے معمول کے مطابق کلین شیو کر رکھا تھا چھٹی پیشی پر وہ کلین شیو کے بجائے داڑھی رکھ کر پیش ہوئے۔

پاکستان کی مزید خبریں پڑھئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج یوم سیاہ منایا جائیگا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی بروز بدھ یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ 5جولائی 1977ء کو پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ جما لیا تھا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر کے خود چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔جنرل ضیاء الحق نے قوم سے 90دنوں میں انتخابات کروانے کا وعدہ کیا جو کہ بعد میں گیارہ برس تک محیط رہا اس دوران پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر ظلم روا رکھا گیا کوڑوں سے لے کر پھانسیوں تک سزائیں دی گئیں اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے ۔

جمشید دستی آبائی علاقے پہنچ گئے،پھول کی پتیاں نچھاور،ڈھول کی تھاپ پر رقص

مظفر گڑھ (آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیر اعظم نواز شریف اور اس کی ٹیم جلد نشان عبرت بننے والی ہے اور ان تمام کو ہتھکڑی لگنے والی یہ منگل کے روز جمشید دستی جب سرگودھا سے اپنے آبائی گاؤں مظفر گڑھ پہنچے تو وہاں پر ان کے پارٹی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنچائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کا کرپٹ ٹرین آدمی ہے جس نے ملک میں بادشاہت بنا رکھی ہے اور جمہوریت کو اپنی باندھی بنا رکھا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کا کرپٹ ٹولہ جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے جلد ہی نواز شریف اور اس کی ظالم ٹیم کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا اور یہ کرپٹ ٹولہ نواز شریف سمیت جیلوں میں ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…