اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ردعمل پرامریکیوں کی پریشانی مزیدبڑھ گئی،امریکی سینیٹرز نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جولائی  2017 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستانی ردعمل پرامریکیوں کی پریشانی مزیدبڑھ گئی،امریکی سینیٹرز نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟ حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ امریکی سینیٹرز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے تحفظات پرپیدا ہونے والی پریشانی کے باعث پاکستان آئے۔

دورے کے دوران پاکستان کو اطمینان دلانے کی کوشش کی گئی جس پر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات نہ کرنے پر امریکی سینیٹرز سے احتجاج بھی کیا۔میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹرز نے دورہ پاکستان کے دوران خاص طور پر وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس کا بنیادی مقصد بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کے جاری کیے گئے تفصیلی بیان اور تحفظات پر بات کرنا تھا۔ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم سے کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پالیسی وضع نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی سینیٹرز کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کا موقف واضح ہے۔پاکستان اور بھارت کو مل کر کشمیر کا تنازعہ حل کرنا چاہئیے اور امریکہ اس معاملے میں کردار بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔پاکستان نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے پالیسی واضح کرنے کا بھی کہا اور امریکہ کے افغان امن عمل پر عدم دلچسپی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…