کراچی(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متنازعہ تقریر کے مقدمے میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر سید نہال ہاشمی کی 50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ،نہال ہاشمی کے خلاف بہادرآباد پولیس نے 31 مئی 2017 کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں جے آئی ٹی کے ارکان اور ججز کے خلاف متنازعہ تقریر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے
،نہال ہاشمی نے یہ تقریر 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے کی تھی ،جس میں دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے گئے تھے ،جس کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے سختی سے نوٹس لیا،پیر کو درخواست کی سماعت کے موقع پر پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت نہال ہاشی کے سپورٹر ز بھی عدالت میں موجود تھے،واضح رہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف اٹارنی جنرل آف پاکستان کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے۔