پشاور(این این آئی)پشاورمیں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت کارائی کرکے تین کلوگرام بارودی مواد کوناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور پشاورپولیس نے دلہ زاک روڈ پر امن چوک کے قریب گھی کے ڈبے میں نامعلوم دہشتگردوں نیبارودی مواد چھپایا ہواتھا جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا ، گھی کے ڈبے میں رکھے بارودی مواد کا وزن تین سے چار کلو گرام تھا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں تین سے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا ،بم پولیس کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا ۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پشاور کے علاقے دلزاک روڈ پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی جس کے دوران امن چوک میں سڑک کنارے نصب تین سے چار کلو گرام نصب بم ناکارہ بنایا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق بم پہاڑی پورہ پولیس تھانے کے ایس ایچ او کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔