منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سابق گور نرچوہدری محمدسرور نے اہم حلقے سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کردیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور کے این اے118سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں،35سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کیلئے کچھ کر نے کی بجائے صرف اپنے مفادات کا سوچا ہے ،غریب کے پا س خود کشی کے سوا کوئی آپیشن نہیں مگرکرپشن کر نیوالوں کی خود کو بچانے کی تمام کوشش ناکام ہوں گی ،

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک وبچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور آنیوالاوقت بھی تحر یک انصاف کا ہی ہے ۔ وہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما اعجاز احمد چوہدری ‘ مر کزی ترجمان نعیم الحق‘انصاف یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری‘خالد گجر اور چوہدری ذوالفقار گجر سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنا ن بھی موجود تھے سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرونے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ جو فیصلہ کرتے ہیں وہی پورے پاکستان کا فیصلہ ہوتا ہے اور جب تحر یک انصاف کامیاب ہوگی تو عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور ہم ملک میں ایسی تبدیلی لائیں گی جس میں امیر اور غر یب کیلئے دو نہیں ایک قانون ہی ہوگا اور کر پشن کر نیوالے جیلوں میں جائیں گے اور عام آدمی کو بھی صحت ‘تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کر پٹ لوگوں کو احتساب ہوگاتو ملک میں جمہو ریت اور ادارے مضبوط ہوں گے اور آنیوالی نسلوں کو بھی ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ملے گا۔ اعجاز احمد چوہدری اورتر جمان تحر یک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…