اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بحفاظت چترال ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے مطابق چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر آج چترال پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان چترال میں اپنے دور وزہ قیام کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی قیادت سے مفصل ملاقاتیں کریں گے ۔ چترال میں اپنے قیام کے دوران عمران خان مائیکرومنی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔