لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لاہور پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے لاہور آمد کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔