منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اسمبلیوں کا خاتمہ کب ہورہاہے؟حکومت کے حیرت انگیز فیصلے کی تفصیلات سامنے آگئیں،ارکان پارلیمنٹ ششدر

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے تناطر میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے اراکین پارلیمنٹ کو ان کی درخواست پر ایک سال کی بجائے تین ماہ کے فضائی ٹکٹ دینے کے فیصلے پر غور شروع کردیا ،

اس بارے میں پی آئی اے کے اسلام آباد سمیت مختلف دفاتر کو ابتدائی طور پر اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے تناطر میں بدلتی سیاسی صورتحال آئندہ تین ماہ کے بعد بدل سکتی ہے اس لئے ارکان اسمبلی کو ایک سال کی بجائے اس تین ماہ کے عرصے کے فضائی سفر کے ووچرز فراہم کئے جائیں ۔ اس امر کی تصدیق اس وقت بھی ہوئی جب گزشتہ روز ایک رکن پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفتر میں اپنی سیٹ ریزرویشن کے لئے رابطہ کیا تو انہیں آگاہ کیا گیا کہ اعلیٰ سطح سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ کو تین ماہ کے فضائی ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ٖغور ہو رہا ہے کیونکہ تین ماہ کے بعد یہ اسمبلی نہیں ہوگی اور اگر ارکان کو ایک سال کے فضائی ٹکٹ دے دیے گئے تو ان سے ریکوری مشکل ہوجائے گی۔اس رکن پارلیمنٹ کو حتمی طور پر تو کچھ نہیں بتایا گیا تاہم یہ ضرور کہا گیا کہ متذکرہ اطلاعات ان تک بھی پہنچی ہیں



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…