کراچی:وی وی آئی پی موومنٹ کے خلاف انوکھا احتجاج

3  جولائی  2017

کراچی(آن لائن)کراچی میں وی وی آئی پی موومنٹ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔دوتلوار پر سڑک بند کی گئی تو ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں نے ایک ساتھ ہارن بجاکراحتجاج ریکارڈ کرایا۔دو تلوار پر ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3سگنلوں پر ٹریفک کو وی وی آئی پی موومنٹ کے گزرنے کا کہہ کر روک لیا گیا۔جب ایک ٹریفک اہلکار سے پوچھا گیا تو اہلکار نے صرف اتنا جواب دیا کہ وی آئی موومنٹ ہے ، بتانہیں

سکتے۔تاہم جیسے ہی وی وی آئی پی موومنٹ کی پہلی گاڑی زمہ زمہ اسٹریٹ سے نکل کر دوتلوار کی جانب آئی تو انتظار کرنیوالی گاڑیوں نے ہارن بجانا شروع کردیا۔یہ احتجاج واضح کرتا ہے کہ عوام وی وی آئی پی کے نام پر آئے دن تنگ ہونے سے عاجز آچکے ہیں۔

پاکستان بھر کی مزید خبریں پڑھیں

ایس ای سی پی کے خط میں حسن نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی، اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے خط میں حسن نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی اور کوئی ان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل فراہم کرکے احسان کردے ۔ پیر کے روز حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حسن نواز واضح جاننا چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے ان کو کیوں طلب کیا ان کو ان کا الزام نہیں پتہ تو کوئی سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل فراہم کرکے احسان کردے انہوں نے کہا کہ حسن نواز دعویٰ کررہے ہیں کہ ریگولیٹر کی جانب سے ان پر کوئی الزام نہیں مگر جے آئی ٹی کے مطابق ایس ای سی پی کے خط میں حسین نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے مطابق انہیں ایس ای ای سی پی نے مقدمے کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے ۔

ملک میں کرپشن بے قابو صورتحال اختیار کر گئی

اسلام آباد(آن لائن)بلیک لسٹڈ کمپنیوں اور فرمز نے ٹھیکے دوبارہ حاصل کرلئے ہیں کیونکہ ملک میں کرپشن بے قابو صورتحال اختیار کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کتنا ترقیاتی کام کرپشن کی نذر ہورہا ہے اور اس کی لاگت بھی معلوم نہیں ہے یہ سوال بھی ہے کہ آیا کوئی ادارہ یا ایجنسی ہے جو اس کا اندازہ لگائے تاہم بدقسمتی سے کوئی اندازہ لگانے والا نہیں ہے۔کرپشن کا تازہ حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ جنوری2016ء میں سروے آف پاکستان کی بولی(بڈنگ) میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئیں تاہم یہ ایشو جی ایس پی(مذکورہ ادارہ) کے ڈائریکٹر جنرل نذرالاسلام کے نوٹس میں لائی گئیں تو انہوں نے بولی عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں انکوائری سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ سب کچھ باضابطہ قواعد وضوابط کے مطابق ہوا اور وہ اسے متعلقہ دستاویزات سے ثابت کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…