منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیر کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور الاؤنسز کے نظرثانی شدہ پے سکیلز جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے تحت گریڈ ایک ملازم کی کم از کم بنیادی تنخواہ 9130 روپے ماہانہ ہو گی جبکہ یکم جولائی سے تنخواہ پر دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی ملے گا ۔

پاکستان بھر کی مزید خبریں پڑھیں

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ18جولائی تک جاری رہے گی

فیصل آباد(آن لائن)پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ18جولائی تک جاری رہے گی۔ عازمین حج صرف وزارت مذہبی امور کے نامزد حج ٹوورز آپریٹرزکو بکنگ کروائیں ، ہوپ حسب روایت حاجیوں کے ساتھ تحریری معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی عازمین حج کسی بھی نجی کمپنی کے ساتھ زبانی معاہدہ نہ کریں ، ایف ۔آئی۔ائے سمیت تمام اداروں کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ حج ٹوورز آپریٹرز کی حتمی لسٹیں مہیا کردی گئی ہیں لہٰذا عازمین کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیئے بکنگ سے پہلے وزارت مذہبی امور سے معلومات حاصل کریں۔ حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کے ترجمان حافظ شفیق کاشف نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ جن لوگوں نے ایڈوانس بکنگ کروا رکھی ہے وہ وزارت مذہبی امور یا متعلقہ حاجی کیمپوں سے نامزد نجی حج کمپنی کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور جمع کروائی گئی رقوم کی رسیدیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں اور اس کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اس کے علاوہ عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ حج آپریٹر کا وزارت مذہبی امور کی طرف سے گذشتہ سال کے حوالے سے جاری شدہ (Regonation Letter) R-L بھی چیک کریں جس میں وزارت مذہبی امور نے تسلیم کیا ہوتا ہے کہ اس کمپنی نے حج آپریشن کو بااحسن طورسرانجام دیا ہے اور اس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوپ حسب روایت حاجیوں کے ساتھ تحریری معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی جس کے لیئے ضروری ہے کہ عازمین حج کسی بھی نجی کمپنی کے ساتھ زبانی معاہدہ نہ کریں۔

شریف خاندان سچائی چھپانے کے لئے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے سچائی چھپانے کے لئے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ۔ جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہی آئے گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل کے طو رپر دیئے گئے بیان میں کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس قومی اہمیت کا حامل ہے جس میں حکمرانوں کے کرتوت واضح ہو چکے ہیں آئے روز شریف خدان کے افراد کی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران جو اہم نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں پوری قوم پر عیاں ہے کہ حکمران خاندان ان کے تسلی بخش جوابات نہین دے پایا جو اس کا بات کا ثٰبوت ہے کہ ان کا دامن داغدار ہے ۔ تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ شریف برادران جانتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں وہ پھنس چکے ہیں اور اب ان کے لئے بچنا ناممکن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال کر انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن ہم اس آئینی و قانونی جنگ میں جے آئی ٹی اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا جے آئی ٹی قانون کے مطابق ہی اپنی کارروائی جاری رکھے کیونکہ شفاف تحقیقات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے بل بوتے پر ہی آئے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…